Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کا استعفی سیکولر اقدار کا مظہر

جناب زاہد علی خاں کا استعفی سیکولر اقدار کا مظہر

انقلابی شاعر غدر کا رد عمل

انقلابی شاعر غدر کا رد عمل

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز ) انقلابی شاعر اور انسانی حقوق کے جہد کار غدر نے تلگودیشم پولیٹ بیورو سے جناب زاہد علی خاں کے استعفی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم اور بی جے پی کے درمیان موقع پرستانہ سیاسی اتحادملک کے سیکولر اور جمہوری اقدار کے مغائر ہے لہذا جناب زاہد علی خاں نے اپنے استعفی کے ذریعہ یہ ثابت کردیا کہ وہ دستور اور سیکولر اقدار کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔ غدر نے کہا کہ روزنامہ سیاست اور اس کے بانی جناب عابد علی خاں مرحوم نے ہمیشہ ہی سیکولر اور جمہوری اقدار کی ترجمانی کی اور حیدرآباد کی روایتی گنگا جمنی تہذیب اور مذہبی رواداری کے اقدار کو پروان چڑھایا ۔ غدر نے کہا کہ ایسے وقت جبکہ ملک میں فرقہ پرست طاقتیں سر اُبھاررہی ہیں جناب زاہد علی خاں نے جراء ت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے نہ صرف تلگودیشم بلکہ ملک کی دیگر سیکولر اور جمہوری طاقتوں کو یہ پیام دیا ہے کہ وہ بھی موجودہ صورتحال میں دستور اور قانون کی حکمرانی و بالا دستی کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب زاہد علی خان کا استعفی نہ صرف دستور کے تحفظ کے مترادف ہے بلکہ موقع پرست سیاستدانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو اپنے حقیر سیاسی مفادات کیلئے فرقہ پرست طاقتوں سے مفاہمت کیلئے تیار ہیں۔ غدر نے کہا کہ ملک کی تمام سیکولر طاقتوں کو جناب زاہد علی خان کے استعفی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نہ صرف آندھرا پردیش بلکہ ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کی شکست کو یقینی بنانے میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی اور ملک کے دیگر علاقوں سے کئی اہم شخصیتوں نے انہیں ٹیلی فون پر ربط قائم کرتے ہوئے جناب زاہد علی خاں کے اس اقدام کی ستائش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT