Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کی تہنیت ’’شام سوغات‘‘

جناب زاہد علی خاں کی تہنیت ’’شام سوغات‘‘

حیدرآباد ۔ /20 مارچ (پریس نوٹ) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو مسلم مرر ایوارڈ ملنے کی مسرت میں ان کے شایان شان ایک جلسہ اعتراف خدمات و تہنیت ’’شام سوغات‘‘ زیراہتمام ایوان فنکار و فولس پیراڈائز ، /2 اپریل کو شام 6 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی ۔ صدارت جناب محمد قمرالدین کریں گے ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ، جناب کنگ شک ناگ ریسیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ٹائمس آف انڈیا ، جناب پرشانت چنتالہ ریسیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ’دی ہندو‘ حیدرآباد۔ پروفیسر انیس الحق قمر ناندیڑ ، مفتی سید صادق محی الدین ، جناب محمد عبدالرحیم خاں معتمد انجمن ترقی اُردو بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ پروفیسر انیس الحق قمر ، جناب مصطفی علی سروری ، جناب محبوب خاں اصغر ، روزنامہ سیاست اور جناب زاہد علی خاں کی شخصیت اور خدمات پر مقالے پڑھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT