Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کی سیاسی دانشمندی و دور اندیشی قابل ستائش

جناب زاہد علی خاں کی سیاسی دانشمندی و دور اندیشی قابل ستائش

چندرا بابو نائیڈو آر ایس ایس کے پرچارک بہادر پورہ ٹی ڈی پی کا اجلاس ، ایس اے قیصر کی سخت تنقید

چندرا بابو نائیڈو آر ایس ایس کے پرچارک
بہادر پورہ ٹی ڈی پی کا اجلاس ، ایس اے قیصر کی سخت تنقید

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : سینئیر تلگو دیشم پارٹی قائد و انچارج بہادر پورہ ٹی ڈی پی جناب ایس اے قیصر نے بہادر پورہ پارٹی آفس پر منعقدہ ہنگامی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے پالیسی اختیار کرتے ہوئے نہ صرف بی جے پی سے مفاہمت کرلی وہ دراصل اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ایک اور مرتبہ کھلواڑ کے مترادف ہے ۔ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ دراصل خود چندرا بابو نائیڈو بھی آر ایس ایس کے پرچارک ہے یہی وجہ تھی کہ بی جے پی تلگو دیشم سے مفاہمت کرنے کے لیے بالکل تیار نہ رہنے کے باوجود چندرا بابو نائیڈو نے آر ایس ایس کا سہارا لیا اور آر ایس ایس کی ہی ہدایت پر بی جے پی نے تلگو دیشم پارٹی سے بحالت مجبوری مفاہمت کیا ۔ ایس اے قیصر نے رکن پولیٹ بیورو جناب زاہد علی خاں کی سیاسی دانشمندی و دور اندیشی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جناب زاہد علی خاں نے تلگو دیشم پارٹی سے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے یقینا مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردیا اور اس بات کو واضح کیا کہ مسلمان بھی اچھی طرح سے نہ صرف سیاست سے واقف ہیں بلکہ فرقہ پرست طاقتوں کو کس طرح شکست دینا بخوبی جانتے ہیں ۔ ایس اے قیصر نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں وہ حلقہ اسمبلی بہادر پورہ کے تمام منڈلوں کے صدور ، نائب صدور ، معتمدین ، نائب معتمدین کے علاوہ سرگرم کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعہ آئندہ کی حکمت عملی کو ترتیب دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT