Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کی ملی سماجی خدمات کو خراج تحسین

جناب زاہد علی خاں کی ملی سماجی خدمات کو خراج تحسین

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی نامپلی جناب محمد رحیم اللہ خاں نیازی کی قیادت میں حلقہ نامپلی ٹی آر ایس قائدین کا ایک وفد آج شام ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کی اور روزنامہ سیاست کی جانب سے جاری مہم مسلمان سادگی سے شادی کریں ۔ شریعت محمدی کے مطابق مساجد میں نکاح کریں، اسراف و شادیوں میں لاک

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی نامپلی جناب محمد رحیم اللہ خاں نیازی کی قیادت میں حلقہ نامپلی ٹی آر ایس قائدین کا ایک وفد آج شام ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کی اور روزنامہ سیاست کی جانب سے جاری مہم مسلمان سادگی سے شادی کریں ۔ شریعت محمدی کے مطابق مساجد میں نکاح کریں، اسراف و شادیوں میں لاکھوں روپیوں کی دعوتوں کا بائیکاٹ کریں ۔ غیر اسلامی غیر شرعی رسومات بند کریں ۔ شریعت محمدی کے مطابق سادگی سے نکاح کریں اور نکاح کو آسان سے آسان بنائیں ۔

روزنامہ سیاست کی اس کامیاب مہم اور ریاست تلنگانہ میں سادگی سے شادیوں کی مہم چلانے کیلئے جناب زاہد علی خاں کی جانب سے ’ اصلاح معاشرہ بورڈ ‘ کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب محمد رحیم اللہ خاں نیازی نے ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ جناب زاہد علی خاں کو تہنیت و گلپوشی کی اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کو گھر گھر کامیابی کے لیے ہر ممکنہ تعاون کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT