Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب سیدوقارالدین گلبرگہ کے قریب کار حادثہ میں زخمی

جناب سیدوقارالدین گلبرگہ کے قریب کار حادثہ میں زخمی

حیدرآباد 27 دسمبر ( پریس نوٹ ) چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن و چیرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد جناب سیدوقارالدین آج کار حادثہ میں کرشماتی طور پر بچ گئے تاہم ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئیں۔ جناب سیدوقارالدین جلسہ یوم فلسطین میں شرکت کیلئے کار کے ذریعہ گلبرگہ جارہے تھے کہ گلبرگہ سے 40کلو میٹر پہلے ان کی کار الٹ گئی۔ اس کا ایک ٹائر نکل

حیدرآباد 27 دسمبر ( پریس نوٹ ) چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن و چیرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد جناب سیدوقارالدین آج کار حادثہ میں کرشماتی طور پر بچ گئے تاہم ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئیں۔ جناب سیدوقارالدین جلسہ یوم فلسطین میں شرکت کیلئے کار کے ذریعہ گلبرگہ جارہے تھے کہ گلبرگہ سے 40کلو میٹر پہلے ان کی کار الٹ گئی۔ اس کا ایک ٹائر نکل گیا اورایک ٹائر پھٹ گیا ۔ حادثہ میں جناب وقار الدین کے سرپر خراش آئی تاہم پیر پر شدید چوٹیں آئیں۔انکے ساتھ جناب شیخ ابوبکر‘ جمیل احمد خاں اور قاری سید صدیق حسین تھے۔ جناب شیخ ابوبکر کے کولہے کی ہڈی میں فریکچر آیا اور جمیل احمد خان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر آیا اورسینے پر چوٹ لگی۔ سفیرفلسطین اور فلسطینی وزیر اورانڈو عرب لیگ حیدرآباد کے وفد کے دیگر ارکان جو دوسری کاروں میں تھے گلبرگہ روانہ ہوگئے۔ جناب وقارالدین‘ شیخ ابوبکر‘ جمیل احمدخان اور عثمان الہاجری ظہیرآباد واپس آگئے جہاں شریہ ہاسپٹل میں جناب وقارالدین‘ جمیل احمدخان اور شیخ ابوبکر کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی۔حادثہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہاسپٹل میں علما کرام‘ مشائخ‘ سیاسی قائدین و عوام کی کثیرتعداد اکھٹا ہوگئی۔ جناب محمدفریدالدین سابق وزیر نے ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی۔ نورالحسن غوری‘ محمداقبال احمداور شفیع الدین ایڈوکیٹ‘ محمدمعز الدین‘ محمد ایوب اور موسیٰ خاں‘ محمدمجاہد‘ جنیداحمدانصاوری اور یاسرعرفات نے عیادت کی۔جناب وقار الدین اور دیگر زخمی ڈاکٹر کے مشورے پر ظہیرآباد سے اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز روانہ ہوگئے۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں‘ جناب سید شاہ مظہرحسینی کے علاوہ مختلف قائدین نے فون پر جناب وقارالدین سے ربط قائم کرکے مزاج پرسی کی۔ دریں اثناء گلبرگہ میں مقررہ پروگرام کے مطابق آج شام جنا ب قمر السلام ریاستی وزیر کرناٹک کی صدارت میں جلسہ یوم فلسطین کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کے مطابق کل ظہیر آباد میں جلسہ عام منعقدہوگا۔

TOPPOPULARRECENT