Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب سید عمر جلیل کا دورہ دائرۃ المعارف

جناب سید عمر جلیل کا دورہ دائرۃ المعارف

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس سکریٹری میناریٹی ویلفیر گورنمنٹ آف تلنگانہ نے 5 مارچ کو دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی کا شخصی طور پر دورہ کیا ۔ انہوں نے پروفیسر مہ جبین اختر ڈائرکٹر دائرۃ المعارف سے تمام تفصیلات حاصل کیں ۔ خاص طور پر سنٹرل گورنمنٹ سے منظور شدہ پراجکٹ ’ ہماری دھروہر اسکیم ‘ کے تحت عنقریب عربی سے انگریزی میں آنے والی کتابوں کا ترجمہ اور طباعت ، تمام کتابوں کی ری پرنٹنگ اور ڈیجیٹلائز کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا کہ تمام اہم امور کو شفافیت ، مکمل ذمہ داریوں کے تحت صراحت کردہ قوانین کے دائرہ میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے اس بڑے پراجکٹ کے پہلے مرحلے میں وقت کی تنگی کے باوجود کاموں کی تکمیل کیلئے اپنی نیک خواہشات اور بھر پور تعاون کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر مہ جبین اختر نے دائرۃ المعارف کے دیگر ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی طرف بھی توجہ دلائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT