Thursday , December 13 2018

جناب سید وقار الدین کو مبارکباد

کاماریڈی۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نامور افسانہ و صدر انجمن ترقی اُردو جناب رحیم انورؔ نے جناب سید وقارالدین کو صدر فلسطین کی جانب سے ستارۂ یروشلم ایوارڈ دینے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب وقارالدین ایک عرصہ دراز سے انبیاء علیہ الاسلام کی مقدس سرزمین اور قبیلہ اول کی بازیابی کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی طویل عرصہ سے جدوجہد اور مسلسل ک

کاماریڈی۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نامور افسانہ و صدر انجمن ترقی اُردو جناب رحیم انورؔ نے جناب سید وقارالدین کو صدر فلسطین کی جانب سے ستارۂ یروشلم ایوارڈ دینے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب وقارالدین ایک عرصہ دراز سے انبیاء علیہ الاسلام کی مقدس سرزمین اور قبیلہ اول کی بازیابی کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی طویل عرصہ سے جدوجہد اور مسلسل کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس طرح کا ایوارڈ ملک کے مسلمانوں کیلئے باعث افتخار ہے۔ جناب رحیم انور نے کہا کہ جناب سید وقار الدین ملت کے ایک عظیم رہنما اور دردمند شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنی خدمات اور اقدامات کے ذریعہ بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطین پر ظلم و بربریت کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT