Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب شہاب الدین ہاشمی جوبلی ہلز جرنلسٹس کوآپریٹیو سوسائٹی کے جوائنٹ سکریٹری منتخب

جناب شہاب الدین ہاشمی جوبلی ہلز جرنلسٹس کوآپریٹیو سوسائٹی کے جوائنٹ سکریٹری منتخب

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ڈسمبر (پریس نوٹ) جوبلی ہلز جرنلسٹس کوآپریٹیو سوسائٹی کی اگزیکیٹیو کمیٹی کے انتخابات میں بی وینکٹ چاری کو سوسائٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ آج منعقدہ انتخابات میں نائب صدر کی حیثیت سے کے جیہ پرساد سکریٹری کی حیثیت سے آر سلیش ریڈی کو منتخب کیا گیا۔ سوسائٹی کے جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے محمد شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روزنامہ سیاست کا انتخاب کیا گیا ۔ جی سبا راؤ سوسائٹی کے خازن ہوں گے۔ کمیٹی نے نئے ارکان کو اراضی کے الاٹمنٹ کی مساعی کیلئے علحدہ کمیٹی تشکیل دی ہے ، جس کے صدر کے آر سلیش ریڈی ہوں گے جبکہ کے ارونا جیوتی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔ اگزیکیٹیو کمیٹی کے ارکان  کے منجری ، ریحانہ بیگم کو سب کمیٹی کا جوائنٹ کنوینر مقرر کیا گیا۔ اس سلسلہ میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ۔ کمیٹی نے نئے ارکان کو اراضی الاٹ کرنے کیلئے حکومت سے موثر نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT