Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جناب عامرعلی خاں کا دورہ جگتیال انتہائی کامیاب

جناب عامرعلی خاں کا دورہ جگتیال انتہائی کامیاب

مختلف پروگراموں میں شرکت، انتظامی کمیٹی مسجد رحمانیہ کا اظہار تشکر
جگتیال رورل 15؍نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’سیاست‘ کا دورہ جگتیال انتہائی کامیاب رہا۔مسجد رحمانیہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جگتیال پہنچنے پر‘ اُردو دنیا واٹس ایپ گروپ اڈمن سید عمران ‘ انتظامی کمیٹی مسجد رحمانیہ نے صدر و نامہ نگار سیاست رورل جگتیال سید عقیل‘ نائب صدور سید عظیم ‘ محمد شاکر‘ جنرل سکریٹری جلال ‘تعمیری کمیٹی صدر محسن فاروقی‘ نائب صدر سید آصف‘ خازن احمد علی‘ایوب‘ مظہر ‘ عامر‘ عاصم تبریز‘ سید شکیل‘ یونس ‘ صدیق ‘ شبیر‘ زبیر ‘ ریحان ‘ سلمان‘ اصغر خان‘ امتیاز‘ عطا اللہ ‘ اور دیگر نے ان کا زبردست خیرمقدم کیا۔ شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی۔جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے دورہ جگتیال کے موقع پر کئی ایک پروگرامس میں شرکت کی اور مسرت کا اظہارکیا۔ جناب عامر علی خان صاحب کا شہر جگتیال یہ پہلا دورتھا ۔شہر جگتیال کی عوام اور نوجوان جو عامر علی خان صاحب کے دورہ جگتیال کے کئی دنوں سے منتظر تھے مسجد رحمانیہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر شہر جگتیال کی عوام بالخصوص نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ جناب عامر علی خان صاحب ‘ نے مسجد رحمانیہ کی افتتاحی تقریب کے علاوہ جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے جناب عامر علی خان صاحب کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب‘ قاضی پورہ اُردو میڈیم ہائی اسکول میں منعقدہ جلسہ‘ اور اقلیتی اقامتی اسکول گرلز میں تقریب یوم اطفال میں شرکت کی۔ انھوں نے آئندہ بھی شہر جگتیال کا دورہ کرنے کا تیقن دیا ۔اس موقع پر صدر انتظامی کمیٹی مسجد رحمانیہ سید عقیل نے تحفظات کیلئے ادارہ سیاست ‘ تحفظا ت کے روح رواں جناب عامر علی خان کی خدمات کی ستائش کی۔ انھوں نے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کی گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ صدر کمیٹی سید عقیل و نامہ نگار سیاست رورل نے مزید کہا کہ روزنامہ سیاست نے ملت کی بیدار کرکے انھیں ان کا حق دلانے کیلئے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے‘ مسلمانوں کو کامل بیدار کرتے ہوئے جناب عامر علی خان اپنا فرض نبھا رہے ہیں ایسے میں تمام مسلمانوں کو بھی متحد ہوکر آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ سید عقیل اور انتظامی کمیٹی مسجد رحمانیہ نے مسجد ھذاٰ کی افتتاحی تقریب میںشرکت پر جناب عامر علی خان صاحب‘ حضرت مولانا سید ومیض احمد صاحب ندوی‘ حضر ت مولانا موسیٰ خان صاحب ندوی ‘ حضرت مولانا سید مظہر القاسمی ‘ جناب سید محی الدین صاحب سینئر اسٹاف رپورٹر سیاست کریم نگر‘ سینئر رپورٹر سیاست محمد عبدالسلیم فاروقی‘ صحافی حضرات‘ سید اما م الدین ‘ محسن محی الدین ‘ محمداسد اللہ‘ ‘ مجاہد خان ‘ محمد شاہد‘ سے اظہار تشکر کیا ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT