Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب عامر علی خاں کی خدمات کو متحدہ عرب امارات میں خراج تحسین، عنقریب دورہ کی دعوت

جناب عامر علی خاں کی خدمات کو متحدہ عرب امارات میں خراج تحسین، عنقریب دورہ کی دعوت

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (راست) محمد لئیق احمد سیول انجینئر ابوظہبی نے آج جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر سیاست سے ملاقات کی اور مسلم تحفظات کیلئے انتھک خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں دورہ امارات کی دعوت دی۔ جناب لئیق نے کہا کہ عرب امارات میں مقیم تلنگانہ کے تمام مسلمانوں میں عامر صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کئے جانے کیلئے دورہ کی دعوت دی گئی۔ اس موقع پر عامر علی خان کی گلپوشی کی گئی۔ جناب لئیق نے ملت فنڈ کیلئے 50 ہزار روپئے عطیہ دیا۔ اس موقع پر سید مسکین احمد، سابق نائب صدرنشین بلدیہ بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT