جناب محمد جلیل پاشاہ کا انتقال

حیدرآباد ۔ 25 نومبر (راست) کل ہند اردو تعلیمی کمیٹی کے صدرنشین اور آندھراپردیش اردو اکیڈیمی کے سابق صدرنشین جناب محمد جلیل پاشاہ کا طویل علالت کے بعد 25 ؍ نومبر کی شب شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 71 سال کے تھے ۔ گذشتہ سات سال سے زیر علاج تھے ۔ نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق معلومات کے لئے9618804562, 8179829712 پر ربط کریں ۔

انتقال
OO الحاج محمد زین العابدین مرحوم (مقطعہ دار قطب الدین گوڑہ) کے بڑے فرزند الحاج محمد خواجہ معین الدین (مقطعہ دار قطب الدین گوڑہ ‘ ریٹائرڈ محکمہ پولیس) کا بعمر 75 سال 25 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر کو بعد ظہر موضع قطب الدین گوڑہ معین آباد منڈل میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 نومبر کو بعد عصر مسجد نورانی قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9700903379, 8919944380 پر ربط کریں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT