Monday , December 11 2017
Home / مذہبی صفحہ / جناب محمد رضی الدین معظم ذیابیطس کا مجرب علاج

جناب محمد رضی الدین معظم ذیابیطس کا مجرب علاج

نماز کی پابندی کریں، کسی کا دل مت دکھائیں اور غصہ ہرگز نہ کریں۔ ذیابیطس کے مرض کے لئے ان عملیات پر پابندی سے عمل کریں، انشاء اللہ تعالی فائدہ ہوگا۔
٭  ہمیشہ سورہ ھود کی آیت ۵۴ ’’
… ‘‘
ایک بار اور سورہ بنی اسرائیل کی آیت ۸۰
’’ … ‘‘
روزانہ پڑھ کر ہر پینے کی چیز پانی، چائے، دودھ اور دوا وغیرہ پر دم کرکے پینے کی عادت ڈالیں، انشاء اللہ تعالی ذیابیطس کے مرض سے شفایاب ہوں گے۔ بار بار کا آزمودہ ہے۔
٭ ذیابیطس والوں کے لئے بہترین پھل جامن اور اس کی گٹھلی کا سفوف ہے اور بہترین ترکاری کریلا ہے۔ دونوں کا بکثرت استعمال کریں، بہت زیادہ اکثیر ہے۔
٭ میتھی کے بیج دو چمچہ روزانہ رات کو پانی میں بھگودیں اور صبح میں ان بیجوں کو اچھی طرح مل اور چھان کر پی لیں۔ نہایت مجرب ہے۔
٭ نیم کے پتوں کو دھوکر ایک گلاس پانی میں خوب جوش دے کر پی لیا کریں۔ فائدہ بخش ہے۔
٭ بڑی الائچی کے پانچ دانے صبح شام چباکر کھائیں، نہایت مجرب ہے۔
٭ پچاس گرام فالسہ کی چھال پاؤ لیٹر پانی میں رات کو بھگادیں اور صبح کو چھان کر بیس گرام مصری کے ساتھ پیتے رہیں۔ خوب نفع بخش ہے۔

TOPPOPULARRECENT