Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب محمد محمود علی اور جناب ظفر سریش والا کی مصلیان مسجد سے خیر سگالی ملاقات

جناب محمد محمود علی اور جناب ظفر سریش والا کی مصلیان مسجد سے خیر سگالی ملاقات

جامع مسجد ملے پلی میں نماز جمعہ کی ادائیگی ، مسجد کمیٹی سے بات چیت ، مساجد کو امداد فراہم کرنے کا تیقن

جامع مسجد ملے پلی میں نماز جمعہ کی ادائیگی ، مسجد کمیٹی سے بات چیت ، مساجد کو امداد فراہم کرنے کا تیقن
حیدرآباد۔13فبروری(سیاست نیوز) نائب وزیر اعلی تلنگانہ الحاج محمد محمو دعلی اور چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی جناب ظفرسریش والا نے آج مسجد معظم پورہ‘ ملے پلی میںنماز جمعہ ادا کی اور مصلیان مسجد کے علاوہ مسجد کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی خیرسگالی ملاقات کی ، اس موقع پر کانگریس قائد جناب خلیق الرحمن‘ ٹی آر ایس قائدین مسرس اعظم علی خرم‘ شیخ صالح‘ محمد مسیح اللہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔جناب محمد محمودعلی اور جناب ظفرسریش والا نے مسجد کمیٹی سے ملاقات کے دوران مسجد کی ضرورتوں کے متعلق تفصیلا ت بھی حاصل کیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مسجد ہذا جب کہ تلنگانہ کے دیگر مساجد کو درکار سہولتوں کی فراہمی کا تیقن دیا۔ الحاج محمد محمو دعلی نے مسجد کمیٹی کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ تلنگانہ حکومت تمام طبقات کا احترام کرتی ہے اور تمام کو مساویانہ حقوق فراہم کرنے کی پابند عہد ہے ۔انہوں نے موذنین اور ائمہ مساجد کے لیے تنخواہوں کے مسلئے کو بھی جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں نائب وزیر اعلی تلنگانہ اور ظفر سریش والا نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد معظم پورہ ‘ ملے پلی پہنچے ۔ اس کے بعد منسٹرس کوارٹرس بنجارہ ہلز پہنچے جہاں پر جناب ظفر سریش والا کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیاگیا ۔ قبل ازایں جناب محمد محمود علی نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی ترقی اور درکار امداد کے متعلق مرکز سے کی گئی نمائندگیوںکے مثبت اثرات نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں ۔ مرکزی حکومت کا وفد بہت جلد تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے امداد کے متعلق امکانات کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے وقف بورڈ کی عاجلانہ تقسیم کے علاوہ اسکالرشپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلے کو حل کرنے کی امید ظاہر کی اس کے علاوہ وقف اراضیات کا تحفظ اور بازیابی کے کام میں تیزی لانے کا بھی یقین دلایا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT