Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب محمد محمود علی کو مبارکباد اور مخلصانہ مشورے

جناب محمد محمود علی کو مبارکباد اور مخلصانہ مشورے

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( راست ) : ڈاکٹر ایم اے مجید خاں نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کو اپنے ایک مبارکبادی پیام میں کہا ہے کہ میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چند مخلصانہ مشورے دینے کی جرات کررہا ہوں ۔ سب سے پہلے آپ کو محکمہ مال کی پیچیدہ کارکردگی سے واقف ہونا ضروری ہے ۔ اضلاع کے کلکٹرس وغیرہ سب آپ کے تحت آتے ہیں دو چار ماہ تو اس نظام

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( راست ) : ڈاکٹر ایم اے مجید خاں نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کو اپنے ایک مبارکبادی پیام میں کہا ہے کہ میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چند مخلصانہ مشورے دینے کی جرات کررہا ہوں ۔ سب سے پہلے آپ کو محکمہ مال کی پیچیدہ کارکردگی سے واقف ہونا ضروری ہے ۔ اضلاع کے کلکٹرس وغیرہ سب آپ کے تحت آتے ہیں دو چار ماہ تو اس نظام کو سمجھنے میں لگ جائیں گے ۔ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ کانگریس کلچر سے بچے رہئے ۔ مطلبی ملاقاتیوں سے پرہیز کیجئے ورنہ آپ کا سارا وقت ان لوگوں سے ملنے ملانے میں برباد ہوجائے گا ۔ تبادلے ، ترقیاں اور تقررات کی چکر سے دور رہئیے ورنہ آپ کی شرافت اور منکسرالمزاجی کا لوگ استحصال کریں گے ۔ دفتر میں زیادہ وقت گزارتے ہوئے ہر فائل کو تفصیلی طور پر پڑھنے کی عادت ڈالئے ۔ چند مخلص اور دیانتدار عہدے داروں سے مشورے کرتے ہوئے کام کی نوعیت سے واقف ہوجائیے ۔ ابتدائی تہنیتی جلسوں کے بعد معدودے چند پروگرامس کے علاوہ ہر دعوت جلسے کو قبول مت کیجئے ورنہ آپ کا سارا وقت غیر منفعت بخش کاموں میں رائیگاں جائے گا ۔ آپ کو ایک کامیاب وزیر کی حیثیت سے اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے ۔ اس کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ عوام سے ملاقات عصری الکٹرانک ذرائع سے زیادہ اور شخصی ملاقاتوں سے کم رکھئے ۔ حاجت مند لوگ آپ کے عہدے داروں سے ربط قائم کرسکتے ہیں ۔ بہرحال کانگریسی وزراء کے طور طریقوں سے اپنے آپ کو باز رکھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT