Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب محمد محمود علی کی آستانہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒ پر حاضری

جناب محمد محمود علی کی آستانہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒ پر حاضری

چیف منسٹر کے سی آر اور رعایا کے لیے دعائیں ، مرکز سے نمائندگی کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید

چیف منسٹر کے سی آر اور رعایا کے لیے دعائیں ، مرکز سے نمائندگی کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید
حیدرآباد۔12فبروری(سیاست نیوز)نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمدمحمود علی نے اپنے آستانہ حضرت نظام الدین اولیاؒپر حاضری دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ میںامن ‘ خوشحالی اور ریاست کی ترقی کے لئے دعائیں مانگی۔ اپنے سرکاری دورے کے آخری دن انہوں نے آستانہ نظام الدین اولیاؒ پر حاضری دی ۔ نائب وزیراعلی نے وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو کی صحت اور درازی عمر کے علاوہ ریاست کی گنگا جمنی تہذیب میںتقویت کے لئے بھی دعائیں کی۔ جناب محمد محمود علی نے تلنگانہ کے مسلمانوں کی ترقی کے لئے بھی خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کو درکار امداد کے متعلق مرکزی حکومت کے مختلف محکموں سے کی گئی نمائندگیوں کا ذکر کیا۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ آٹھ ماہ کے قلیل وقفہ میںتلنگانہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جناب محمد محمود علی نے ریاست تلنگانہ کو درپیش امداد کے متعلق کی نمائندگی پر مرکز سے مکمل تعاون کی بھی توقع کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی تلنگانہ ریاست کی سکیولر ذہنیت کا بھی اس موقع پر ذکر کیا اور کہاکہ ریاست کے تمام طبقات او رقوموں کی ترقی کے لئے وزیر اعلی تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر رائو کی سنجیدگی پورے ملک کے ریاستی سربراہان کے لئے ایک پیغام ہے۔ تلنگانہ ریاست کی عوام خوش نصیب ہے جس کو مسٹر کے چندرشیکھر رائو جیسا عظیم چیف منسٹر ملا ہے۔جناب محمد محمود علی نے کہاکہ مرکزی حکومت کا ایک وفد بہت جلد تلنگانہ ریاست کا دورہ بھی کریگا تاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کی گئی نمائندگیوں کو جائزہ لیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT