جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں بی 4 میگزین کا رسم اجراء

حیدرآباد۔5ڈسمبر(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے بی4یو میگزین کا افتتاح کرتے ہوئے مصروفیت کے اس دور میں مذکورہ میگزین کو کارآمد قراردیا۔ آج یہاں ایمپرئیل گارڈن ‘ چادرگھاٹ میںبی 4یو انفو سروسیس کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد محمو د علی نے کہاکہ عام زندگی میںاستعمال ہونے والی تمام چیزوں کا احاطہ کرتے ہوئے میگزین کو انفارمیشن کا بہترین ذریعہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے روزمرہ استعمال ہونے والے اشیاء کی تفصیلات کے علاوہ لیبر‘ کارپینٹر ‘ الکٹریشن جیسے کام کے ماہرین کی تفصیلات بھی اس میگزین میں فراہم کی گئی ہیںتاکہ ایک کتاب کے ذریعہ ہر اقسام کی ضرورتوں کو تکمیل کیاجاسکے۔ الحاج محمد محمود علی کے ہاتھوںبی4یوویب سائیٹ اور منیرل واٹر کا بھی اس موقع پرافتتاح عمل میںآیا۔ انہوں نے ایک ہی جگہ پر ہمہ اقسام کے پراڈکٹ کی تیاری اور فروخت کو کاروبار کا بہترین ذریعہ بھی قراردیا جس کے ذریعہ کئی نوجوانوں کو ملازمت کا موقع بھی مل سکے گا۔

TOPPOPULARRECENT