Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب ناصر کرنولی کا جلسہ اعتراف خدمات و بین الریاستی مشاعرہ

جناب ناصر کرنولی کا جلسہ اعتراف خدمات و بین الریاستی مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : صدر تنظیم فرزندان جامعہ عثمانیہ قاصی ہاشم کے بموجب زیر سرپرستی نامور شاعر و ادیب ریسرچ اسکالر جناب سلیم ساحل تنظیم فرزندان جامعہ عثمانیہ کی جانب سے ممتاز عثمانین مدیر ماہنامہ پونم شاعر و ادیب سابق صدر شعبہ اردو ویویک وردھنی کالج جناب ناصر کرنولی کی زائد از 55 سالہ شعری ادبی و صحافتی تدریسی خدمات کے اعتراف میں 17 فروری کو 6  بجے شام ( بعد مغرب ) مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ میں ادبی اجلاس و مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کی صدارت جناب سید شاہ نور الحق قادری کریں گے ۔ مہمانان خصوصی و مقررین جناب آصف پاشاہ سابق وزیر قانون ، علامہ اعجاز فرخ ، محب کوثر ، جناب ای اسمعیل سابق جج ، جناب باشاہ نواز خاں میٹروپالیٹن مجسٹریٹ کریمنل کورٹ نامپلی ، ایس اے شکور ڈائرکٹر اردوا کیڈیمی ، پروفیسر مظفر شہ میری ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، پروفیسر میر تراب علی اور دیگر ہوں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT