Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب وقار احمد انصاری کے وظیفہ کا مسئلہ

جناب وقار احمد انصاری کے وظیفہ کا مسئلہ

انسانی حقوق کمیشن میں مقدمہ درج ، 16 اگست کو سماعت مقرر
حیدرآباد۔ 9اگسٹ (سیاست نیوز )  محکمہ جاتی نا انصافی کا شکار اور 14 سال سے انصاف اور اپنی برسہا برس کی خدمات کے بعد وظیفہ کیلئے جدوجہد کر رہے جناب وقار احمد انصاری کی جہد مسلسل 29جولائی کے روزنامہ سیاست میں شائع ہوئی تھی اور اس خبر کی اشاعت پر ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے از خود کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ محکمۂ جات کو نوٹس جاری کردی۔ جناب وقار احمد انصاری جو کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیامیں 2001ستمبر تک وابستہ رہے اور سبکدوش ہوئے لیکن اب جبکہ 14برس ہو چکے ہیں ان کے وظیفہ کی اجرائی ممکن نہیں ہو پائی ہے ۔ اس خبر کی اشاعت کے بعد ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو نوٹس جاری کر دی ہے اور مقدمہ کی اگلی سماعت 16 اگسٹ کو مقرر کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے درج کردہ مقدمہ نمبر 6570/2016میں جنرل منیجر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو سماعت کے دوران پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جناب وقار احمد جو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہوئے 14برس گذر چکے ہیں اس کے باوجود ان کے وظیفہ کی اجرائی یقینی نہ بنائے جانے پر انسانی حقوق کمیشن نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے جناب وقار احمد کی ملازمت کی تصدیق اور سبکدوشی کے باوجود وظیفہ کی عدم اجرائی کے متعلق انہوں نے ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کے مختلف محکمۂ جات و عہدیداروں سے اپنے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے نمائندگی کر چکے ہیں اس کے باوجود اب تک اس مسئلہ کو جوں کا توں برقرار رکھا گیا اور حل کرنے کی سمت کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی لیکن اب جبکہ انسانی حقوق کمیشن نے 29جولائی کی خبر پر از خود کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جناب محمد وقار احمد کے وظیفہ کی کاروائی ہونے کی امیدیں جاگ گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT