Wednesday , December 12 2018

جناب یوسف قریشی کا انتقال تلنگانہ کے لیے عظیم نقصان

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا تعزیتی بیان

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا تعزیتی بیان
حیدرآباد ۔ 15 اگست ( سیاست نیوز ) سابق چیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن جناب یوسف قریشی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی نے کہاکہ مرحوم ملت کا شمار ملت اسلامیہ کے لئے تڑپتا دل رکھنے والی شخصیتوں میںکیا جاتا تھا۔ جناب محمد محمود علی نے اپنے تعزیتی بیان میں جناب یوسف قریشی کے انتقال کو ریاست تلنگانہ کا عظیم نقصان قراردیا اور کہاکہ تلنگانہ کے اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے مرحوم شب روز سرگرم رہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اوقافی جائیدادوں کی حفاظت اور بازیابی کے لئے بھی مرحوم نے کافی مشقت کی تھی اور مرحوم اپنی آخری سانس تک بھی وقف جائیدادوں کی بازیابی ‘ اقلیتی طبقات کی فلاح وبہبود بالخصو ص ریاست کے مسلمانوں کودرپیش مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہاکہ مرحوم کے پسماندگان کو اللہ صبر جمیل عطا کرے۔

TOPPOPULARRECENT