Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب یوسف قریشی کے انتقال سے کانگریس کو نقصان

جناب یوسف قریشی کے انتقال سے کانگریس کو نقصان

ڈگ وجئے سنگھ کا مرحوم قائد کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت

ڈگ وجئے سنگھ کا مرحوم قائد کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت
حیدرآباد۔24اگست(سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد وسابقہ چیرمین اے پی میناریٹی کمیشن یوسف قریشی کے انتقال کو کانگریس پارٹی کا عظیم نقصان قراردیتے ہوئے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری سکریٹری وانچارج تلنگانہ وآندھرا پردیش ڈگ وجئے سنگھ نے مرحوم کی اچانک موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ آج یہاں حیدرآباد میں اپنے دورے کے موقع پر مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کے دوران تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم یوسف قریشی کو کانگریس کا ایسا سپاہی قراردیا جس نے اپنی آخری سانس تک پوری سنجیدگی کے ساتھ کانگریس پارٹی کی ترقی کے لئے کام کیا ہے اور کہاکہ ڈسپلن کے ساتھ کانگریس پارٹی کی ریاست آندھرا پردیش میں ترقی کے لئے کام کرنے والے شخصیت کا نام یوسف قریشی تھا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلیہ کے علاوہ بیٹے امتیاز قریشی اور دیگر لواحقین سے صبر وتحمل کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا اور کہاکہ کانگریس پارٹی مرحوم کے لواحقین سے مکمل ہمدردی رکھتی ہے۔ انہوں نے مرحوم یوسف قریشی کی پوتری این یس یو ائی میںشمولیت کو غیر معمولی اقدام قراردیتے ہوئے مسرت کا بھی اظہار کیا اور کہاکہ مرحوم یوسف قریشی کی کانگریس پارٹی کے لئے خدمات ناقابل ِ فراموش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT