Tuesday , December 11 2018

جناب یونس بن عمر یافعی کی تدفین ‘ سینکڑوں افراد شریک ‘ آج فاتحہ سیوم

حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) مرحوم یونس بن عمر یافعی کی نماز جنازہ اور تدفین آج عمل میں آئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ حیدرآباد ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد مرحوم کے بھائی حسن بن عمر یافعی اور ان کے فرزندان عود بن یونس یافعی اور عبداللہ بن یونس یافعی کی رہائی عمل میں آئی اور وہ بھی نماز جنازہ اور تدفین میں شریک رہے ۔ 20 فروری کو یونس بن عمر یافعی کا خانگی دواخانہ میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور بعدازاں تدفین ان کے آبائی قبرستان بالاپور روڈ میں عمل میں آئی۔ جلوس جنازہ میں مینیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیرالدین علی خان ، صدر مجلس بچاؤ تحریک جناب مجید اللہ خاں فرحت ، جناب علی مسقطی اور کانگریس اقلیتی قائد شیخ عبداللہ سہیل شامل تھے۔ قبل ازیں مرحوم کے بھائی محمد پہلوان اور ان کے افرادِ خاندان سے قائد اپوزیشن جناب محمد علی شبیر ، سابق کارپوریٹرس محمد غوث اور خواجہ بلال نے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ خاندانی ذرائع کے بموجب یونس بن عمر یافعی کی فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT