Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / جناح ہاؤز میں پاکستانی قونصل خانہ کے قیام پر زور : قصوری

جناح ہاؤز میں پاکستانی قونصل خانہ کے قیام پر زور : قصوری

ممبئی ۔ 13 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے آج کہا کہ ممبئی میں واقع جناح ہاؤز میں پاکستانی کونسلیٹ کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے پاکستان کے شہر کراچی میں بھی ہندوستانی کونسلیٹ کی دوبارہ کشادگی کی حمایت کی ۔ خورشید محمود قصوری نے پاش علاقہ ملابار ہلز میں واقع محمد علی جناح کے وسیع و عریض قیامگاہ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ’’جب میں (2002-2007 ء ) وزیر خارجہ تھا جناح ہاؤز میں پاکستانی قونصل خانہ کے آغاز کی مساعی کی تھی اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے اپنی مساعی جاری رکھوں گا۔

TOPPOPULARRECENT