Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / جناردھن دیویدی پر کانگریس کی تنقید، تادیبی کارروائی ممکن

جناردھن دیویدی پر کانگریس کی تنقید، تادیبی کارروائی ممکن

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی لیڈر جناردھن دیویدی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کئے جانے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کانگریس نے آج اُن پر تنقید کی اور تادیبی کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اپنے سینئر ترین جنرل سکریٹری کے خلاف کانگریس نے برہمی ظاہر کی ہے۔ تاہم 69 سالہ دیویدی کا استدلال ہے کہ انھوں نے مودی کی ستائش نہیں کی

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی لیڈر جناردھن دیویدی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کئے جانے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کانگریس نے آج اُن پر تنقید کی اور تادیبی کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اپنے سینئر ترین جنرل سکریٹری کے خلاف کانگریس نے برہمی ظاہر کی ہے۔ تاہم 69 سالہ دیویدی کا استدلال ہے کہ انھوں نے مودی کی ستائش نہیں کی اور ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ دیویدی نے جو کچھ کہا ہے وہ کانگریس کے نظریہ کے یکسر مغائر ہے۔ ہندوستانیت کا نظریہ ہی مودی حکومت کی کامیابی ہوسکتی ہے۔ اس طرح کے بیان میں ہندوستانیت کی کامیابی کا کوئی عنصر نہیں ہے۔ انھوں نے دیویدی پر تنقید کی کہ گجرات میں 2002 ء کے فرقہ وارانہ فسادات کے لئے ذمہ دار وزیراعظم مودی کی 7 ماہ پرانی حکمرانی پر ردعمل ظاہر کرنا دیویدی کے لئے مناسب نہیں تھا۔ مودی جب چیف منسٹر تھے اُس وقت ان میں ہندوستانیت دکھائی نہیں دی۔ اب وزیراعظم کی حیثیت سے ان میں ہندوستانیت دیکھنے کا اظہار شرمناک ہے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ 7 ماہ سے دہلی میں صدر راج ہے اور جس میں مودی حکومت کو غیر کارکرد اور ترلوک پوری اور پاوانا کے بشمول کئی مقامات پر تشدد کے کئی واقعات کے لئے ذمہ دار سمجھا جارہا ہے۔ ایسے میں مودی کی تعریف کرنا بی جے پی کی جانب جھکاؤ کا مظہر ہے۔

TOPPOPULARRECENT