Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / جنانی سیوا اسکیم ، ریلوے اسٹیشنس پر بے بی فوڈ کی سہولت

جنانی سیوا اسکیم ، ریلوے اسٹیشنس پر بے بی فوڈ کی سہولت

نئی دہلی۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز نے سفر کرنے والی مائوں کے لئے سہولت فراہم کرتے ہوئے اسٹیشن پر بچوں کی غذا (بے بی فوڈ)کا انتظام کیا ہے۔ ’’جنانی سیوا‘‘ اسکیم کے تحت ریلوے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام اسٹیشنوں پر گرم دودھ اور پانی جیسی بنیادی اشیاء فراہم کئے جائیں۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم مائوں کی سہولت کے لئے جنانی سیوا متعارف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں کی ریلوے احاطہ میں دودھ نہ ہونے کی شکایت کے بعد یہ اسکیم متعارف کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ٹرین میں سفر کے دوران کہیں بھی دودھ دستیاب نہ ہوسکا۔
کانگریسی کارکن وزیراعظم کا پتلا نذرآتش کرنے کے دوران جھلس گئے
غازی آباد ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو کانگریسی کارکنوں بشمول ایک خاتون آج وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے کو اپنی پارٹی کے دفتر پر نذرآتش کرنے کے دوران جھلس گئے۔ خاتون مینا دیوی جلتے ہوئے پتلے کے قریب آگئی تھی چنانچہ اس کے لباس کو آگ لگ گئی جسے دیگر کارکنوں نے فوری بجھا دیا اور اسے علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ دوسرا کارکن نریندر بالمیکی خاتون کی آگ بجھانے میں مدد کے دوران ہلکا سا جھلس گیا۔ اس کا بھی علاج کرکے گھر روانہ کردیا گیا۔ پارٹی کارکن بی جے پی حکومت کے کالے دھن، کرپشن اور افراط زر کے بارے میں جھوٹے وعدوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے غیرملکی بینکوں میں جمع کالادھن وطن واپس لانے اور ہر ہندوستانی کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ جمع کرانے کا تیقن دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT