Saturday , February 23 2019

جنا سینا قائد پون کلیان کاد ورہ وجئے واڑہ

بائیں بازو جماعتوں کے اجلاس میں شرکت
حیدرآباد ۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) ممتاز تلگو فلم اسٹار و جناسینا قائد مسٹر پون کلیان توقع ہیکہ 4 اور 5 اپریل کو وجئے واڑہ کا دورہ کریں گے۔ بتایا جاتا ہیکہ مسٹر پون کلیان وجئے واڑہ پہنچنے کے بعد پہلے روز 4 اپریل کو بائیں بازو جماعتوں کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے اور ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ عوام کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی غوروخوض کریں گے۔ علاوہ ازیں دوسرے دن یعنی 5 اپریل کو مسٹر پون کلیان اضلاع کرشنا، گنٹور کے جناسینا کمیٹی قائدین کے ساتھ منعقد کئے جانے والے اجلاس میں شرکت کرکے پارٹی قائدین کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور جناسینا پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے لائحہ عمل کو مرتب کرنے کا مشورہ دیا اور جناسینا پارٹی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کرکے عوامی رابطہ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

TOPPOPULARRECENT