Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / جنا سینا پارٹی وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار ‘ پون کلیان

جنا سینا پارٹی وسط مدتی انتخابات کیلئے تیار ‘ پون کلیان

حیدرآباد 22 اپریل ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں قبل از وقت انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو جناسینا پارٹی حصہ لینے تیار رہے گی ۔ قائد جناسینا پارٹی مسٹر پون کلیان نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں جناسینا پارٹی انتخابی جنگ کیلئے تیار رہیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اشارے مل رہے ہیں اور تلگودیشم انتخابات کیلئے تیاری شروع کرچکی ہے ۔ گذشتہ دن صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی قائدین و کارکنوں کو انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سال 2018 کے اختتام سے قبل اگر انتخابات منعقد ہوں تو تیار رہنا ہوگا ۔ پون کلیان نے بتایا کہ جناسینا پارٹی تنہا انتخابی مقابلہ کی خواہاں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT