Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / جنتادل یو ، بی جے پی فطری حلیف :سشیل مودی

جنتادل یو ، بی جے پی فطری حلیف :سشیل مودی

کولکاتا 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے کہا کہ جنتادل یو اور بی جے پی فطری حلیف ہیں اور دونوں جماعتیں 2019 کے انتخابات میں متحدہ مقابلہ کرینگی ۔ انہوں نے انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت آئیگا ہم مل بیٹھ کر نشستیں تقسیم کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر مقابلہ کرینگے اور 2019 میں نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا 2019 میں بی جے پی ‘ جنتادل یو کی ضرورت محسوس کریگی یا نہیں۔ بہار میں بی جے پی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ‘ لوک جن شکتی پارٹی اور ہندوستانی عوام پارٹی کے ساتھ مل کر 40 کے منجملہ 32 لوک سبھا نشستوں پر قبضہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد لینے اور دینے کا نام ہے۔

TOPPOPULARRECENT