Tuesday , August 14 2018
Home / سیاسیات / جنتادل (یو) لیڈر کانگریس میں شامل

جنتادل (یو) لیڈر کانگریس میں شامل

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) لیڈر اور 5 مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے شعیب اقبال آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ دہلی اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کو روکنے اور فرقہ پرست طاقتوں سے مقابلہ کیلئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ شعیب اقبال کی پارٹی میں شمولیت سے کانگریس کو استح

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) لیڈر اور 5 مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے شعیب اقبال آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ دہلی اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کو روکنے اور فرقہ پرست طاقتوں سے مقابلہ کیلئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ شعیب اقبال کی پارٹی میں شمولیت سے کانگریس کو استحکام ہوگا۔ اس موقع پر ان کے فرزند محمد اقبال اور بھتیجے خرم اقبال دونوں کونسلرس بھی کانگریس میں شامل ہوگئے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و انچارج دہلی امور شکیل احمد کے علاوہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی اس موقع پر موجود تھے۔ شعیب اقبال نے پہلی مرتبہ جنتادل ٹکٹ پر 1993ء میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اس میں انہیں کامیابی ملی اور پھر دوبارہ انہوں نے جنتادل یو ٹکٹ پر 2013ء میں اسمبلی انتخابی مقابلہ کیا۔ اس دوران وہ رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ شعیب اقبال نے کہا کہ پارٹیوں کی تبدیلی میں ان کی کوئی غلطی نہیں کیونکہ یہ پارٹیاں خود تقسیم کا شکار ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کانگریس انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT