Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / جنتاپریوار کے انضمام پر وسیع تر اتفاق

جنتاپریوار کے انضمام پر وسیع تر اتفاق

پٹنہ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق جنتا پریوار کی منقسمہ جماعتوں کے انضمام کیلئے راشٹریہ جنتادل کی آمادگی کے ایک دن بعد جنتادل متحدہ نے بھی انضمام کی کارروائی میں پیشرفت کی اجازت دیدی ہے اور پارٹی صدر شرد یادو اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو یہ اختیار دیدیا ہیکہ اس خصوص میں کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ چیف منسٹر نتیش کمار کی ق

پٹنہ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق جنتا پریوار کی منقسمہ جماعتوں کے انضمام کیلئے راشٹریہ جنتادل کی آمادگی کے ایک دن بعد جنتادل متحدہ نے بھی انضمام کی کارروائی میں پیشرفت کی اجازت دیدی ہے اور پارٹی صدر شرد یادو اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو یہ اختیار دیدیا ہیکہ اس خصوص میں کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ چیف منسٹر نتیش کمار کی قیامگاہ پر کل شب منعقدہ ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل اور ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس پارٹی کے انضمام سے اتفاق کرلیا گیا۔ تاہم اجلاس میں پارٹی صدر شرد یادو شریک نہیں تھے۔ بہار کے وزیر پارلیمانی امور شراون کمار نے بتایا کہ اجلاس میں اتفاق آراء سے انضمام کا خیرمقدم کیا اور پارٹی صدر شرد یادو اور چیف منسٹر نتیش کمار کو یہ اختیار تفویض کیا کہ انضمام کی کارروائی کو آگے بڑھائیں۔ اجلاس میں چیف منسٹر نے انضمام کی جاریہ کوششوں پر روشنی ڈالی اور بی جے پی سے مقابلے کیلئے جنتادل پریوار کی جماعتوں کے اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو عنقریب ایک اجلاس طلب کرکے جنتا پریوار کی پارٹیوں کے انضمام کا باقاعدہ اعلان کریں گے جن میں سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی، جنتادل متحدہ، جنتادل سیکولر، انڈین نیشنل لوک دل اور سماج وادی جنتا پارٹی شامل ہیں۔ دریں اثناء ایک طرف انضمام کی کوششیں تیز ہوتے ہی دوسری طرف جنتادل متحدہ کے باغی رکن اسمبلی رجیب رنجن نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک مکتوب فیکس کیا ہے اور ان کا گروپ انضمام کے خلاف ہے اور بدستور جنتادل متحدہ میں برقرار رہے گا۔ واضح رہیکہ یہ گروپ سابق چیف منسٹر جتن رام مانجھی کا حامی ہے جوکہ چیف منسٹر نتیش کمار کا کٹر حریف بن گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT