جنتا دل (یو) اور آر جے ڈی کا انضمام

پٹنہ۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سینئر وزیر رمائی رام نے آج راشٹریہ جنتا دل اور جنتا دل (یونائٹیڈ) کے اتحاد کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک مضبوط طاقتور ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وجئے سے مضبوطی آئے گی، گٹھ بندھن میں دھوکہ دھڑی ہوتا ہے‘‘۔ جب چیف منسٹ

پٹنہ۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سینئر وزیر رمائی رام نے آج راشٹریہ جنتا دل اور جنتا دل (یونائٹیڈ) کے اتحاد کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک مضبوط طاقتور ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وجئے سے مضبوطی آئے گی، گٹھ بندھن میں دھوکہ دھڑی ہوتا ہے‘‘۔ جب چیف منسٹر جتن رام مانجھی سے یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان معاملات کا فیصلہ دونوں پارٹیوں کے سینئر قائدین جیسے شرد یادو اور لالو پرساد اور نتیش کمار کریں گے، حالانکہ مانجھی نے یہ نہیں کہا کہ جنتا پریوار کے دو ٹکڑوں کو انضمام کرلینا چاہئے یا اتحاد کرلینا چاہئے۔ انہوں نے بہار میں دونوں پارٹیوں کے کانگریس کے ساتھ اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے بی جے پی کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ 10 نشستوں میں سے 6 حاصل ہوگئیں، جبکہ بی جے پی کو صرف 2 نشستیں ملیں۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے مستقبل میں بھی یہی اقدام مناسب ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT