Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / جنتا پریوار انضمام کے معاملہ پر فیصلہ کا ملائم کو اختیار:لالو

جنتا پریوار انضمام کے معاملہ پر فیصلہ کا ملائم کو اختیار:لالو

پٹنہ ۔ /15 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج جنتاپریوار کے انضمام کے معاملے کو سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے ذمہ سونپتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ لالو نے آج مکرسنکرانتی تہوار کے دوسرے روز ان کی جانب سے ترتیب دی گئی ضیافت کے موقع پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ملائم سنگھ اس معاملے کی ذمہ د

پٹنہ ۔ /15 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج جنتاپریوار کے انضمام کے معاملے کو سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے ذمہ سونپتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ لالو نے آج مکرسنکرانتی تہوار کے دوسرے روز ان کی جانب سے ترتیب دی گئی ضیافت کے موقع پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ملائم سنگھ اس معاملے کی ذمہ داری لئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ایسے اندیشے کو دور کردینے کی کوشش کی کہ انضمام کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے جیسا کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے ۔ لالو نے کہا کہ انضمام کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس معاملے میں افواہیں پھیلارہی ہیں ۔ حالانکہ یہ کام آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم نے اس کیلئے ملائم سنگھ یادو کو ذمہ داری سونپی ہے ۔ وہ خاموش نہیں بیٹھے ہیں بلکہ ضروری مشاورتیں اور غور وخوض کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اعلان ملائم سنگھ نئی دہلی میں کریں گے ۔ وہی مجاز شخص ہیں۔جنتا پریوار کا احیاء مرکز میں غیرکانگریسی اور غیربی جے پی حکومت تشکیل دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT