Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / جنتا پریوار پارٹیوں کا انضمام مستقل اتحاد: لالو

جنتا پریوار پارٹیوں کا انضمام مستقل اتحاد: لالو

لکھنؤ۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق جنتا پریوار کا یکجا ہونا مستقل اتحاد ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ متحدہ محاذ بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کی عرصہ سے ضرورت تھی۔ وہ اپنی دختر راج لکشمی کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوتے، لوک سبھا رکن تیج پرتاپ یادو کے ساتھ منگنی سے پہلے کی

لکھنؤ۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق جنتا پریوار کا یکجا ہونا مستقل اتحاد ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ متحدہ محاذ بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کی عرصہ سے ضرورت تھی۔ وہ اپنی دختر راج لکشمی کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوتے، لوک سبھا رکن تیج پرتاپ یادو کے ساتھ منگنی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بہار اور یوپی پڑوسی ریاستیں ہیں اور یہ دِلوں کا رشتہ ہے۔ وہ ملائم سنگھ یادو کے ساتھ سیاسی اتحاد کے علاوہ خاندانی رشتہ طئے ہونے پر تبصرہ کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ نیتاجی (ملائم سنگھ) کو مزید فیصلوں کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT