Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / جنتا پریوار کا انضمام جاریہ ماہ کے اختتام تک نتیش کمار

جنتا پریوار کا انضمام جاریہ ماہ کے اختتام تک نتیش کمار

پٹنہ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کے جنتا پریوار کے انضمام کے اعلان کو اس عمل کی سمت ایک ٹھوس اور مؤثر اقدام قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ رسمی اعلان جاریہ ماہ اواخر سے بہت پہلے کردیا جائے گا۔ تمام ساتھیاں جو انضمام کا ذہن بناچکی ہے، اس اعلان کی منتظر ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو جلد ہی اس کا اعلان کریںگے۔ اس سوال پر کہ کیا یہ اعلان ماہ اپریل میں کیا جائے گا۔ نتیش کمار نے کہا کہ جلد ہی ایک اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس میں اعلان کیا جائے گا۔ نتیش کمار انضمام کی کارروائی میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اتحاد کے عمل کی نگرانی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جے ڈی یو کے صدر شرد یادو بھی اس سلسلہ میں دہلی کا دورہ کرچکے ہیں اور اس کے بعد بھی آج پٹنہ پہنچے ہیں۔ ا س لئے انہوں نے تاریخ کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT