Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / جنتا پریوار کا انضمام ہوچکا

جنتا پریوار کا انضمام ہوچکا

پٹنہ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتا پریوار کے انضمام کے بارے میں سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر کے تبصرے کے بعد قیاس کیاآرائیاں جاری ہیں تاہم چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ انضمام کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے اور اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے غیر یقینی کیفیت کو دور کرنے کی

پٹنہ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتا پریوار کے انضمام کے بارے میں سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر کے تبصرے کے بعد قیاس کیاآرائیاں جاری ہیں تاہم چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ انضمام کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے اور اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے غیر یقینی کیفیت کو دور کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتوں کے جنتا پریوار میں انضمام کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے اور اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ نتیش کمار نے اس انضمام کیلئے کافی محنت کی تھی اور انہوںنے سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر رام گوپال یادو کے تبصرے کو زیادہ اہمیت نہیں دی ۔ انہوںنے کہا تھا کہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل جنتا پریوار کے انضمام کا امکان نہیں ہے اور ایسی کوئی بھی کوشش خود ان کی پارٹی کیلئے موت کا پیغام ہوگی ۔ نتیش کمار نے جنتا کے دربار میں مکھیا منتری ‘پروگرام کے بعد کہا کہ جمہوریت میں ہر شخص کو بات کرنے کا حق ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہیکہ جنتا پریوار کے انضمام میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT