Thursday , December 13 2018

جنتا پریوار کے انضمام کیلئے آج 6 جماعتی اجلاس

نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق جنتا پریوار سے علیحدہ ہوجانے والی 6 پارٹیاں کل ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں انضمام کے لئے تیار ہیں۔ یہ تبدیلی بہار اسمبلی انتخابات جو جاریہ سال کے اواخر میں مقرر ہے اور 2017 ء کے یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے عمل میں آرہی ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار، جنتادل (یو) کے صدر شردیادو،

نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق جنتا پریوار سے علیحدہ ہوجانے والی 6 پارٹیاں کل ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں انضمام کے لئے تیار ہیں۔ یہ تبدیلی بہار اسمبلی انتخابات جو جاریہ سال کے اواخر میں مقرر ہے اور 2017 ء کے یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے عمل میں آرہی ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار، جنتادل (یو) کے صدر شردیادو، اس کے معتمد عمومی کے سی تیاگی، جنتادل (سیکولر) کے صدر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد، سماج وادی جنتا پارٹی کے صدر کمل مرارکا اور انڈین نیشنل لوک دل کے قائد دشینت چوٹالہ شریک ہوں گے۔ رسمی طور پر نئی پارٹی کا اعلان کیا جائے گا جس کا نام یا تو سماج وادی جنتا پارٹی یا سماج وادی جنتادل ہوگا اور اِس کا انتخابی نشان سیکل ہوگا۔ یہ اعلان اجلاس کے بعد کل یادو کی قیامگاہ پر کیا جائے گا۔ کل کے اجلاس میں سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے علاوہ اُن کے بھائی رام گوپال یادو کی شرکت بھی متوقع ہے۔ تیاگی نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ قطعی اعلان کے لئے کل اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ اُن تمام پارٹیوں کے قائدین جو انضمام میں شامل ہوں گی، پہلے ہی تمام مسائل پر باہم بات چیت کرکے اُن کی یکسوئی کرچکے ہیں۔ کل اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے بموجب تبادلہ خیال کے بعد اتفاق رائے ہوچکا ہے کہ نئی پارٹی انتخابی نشان سیکل برقرار رکھے گی جو فی الحال سماج وادی پارٹی کا نشان ہے۔ 5 اپریل کو آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد نے انضمام کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کو چیلنج کیا تھا کہ بہار آکر دکھائے۔ جہاں تک جنتا پریوار کا تعلق ہے، 6 پارٹیاں انضمام کے لئے تیار ہیں اور ملائم سنگھ یادو صدر سماج وادی پارٹی رسمی طور پر اِس کا اعلان کریں گے، جس کے لئے اُنھیں اختیار دیا گیا ہے۔ لالو پرساد نے کہاکہ انضمام کا مطلب انضمام ہے۔ اِس بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ صرف ایک ہی انتخابی نشان پر مقابلہ کیا جائے گا۔ کوئی دوسرا انتخابی نشان موجود نہیں ہوگا کیونکہ مختلف انتخابی نشانوں سے عوام میں اُلجھن پیدا ہوسکتی ہے۔ ہم نے دیگر سیکولر پارٹیوں کو بھی نئی پارٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ فرقہ پرستی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ایک ہی دن بعد تمام قائدین جو جنتا پریوار کی مختلف شاخوں کے صدر ہیں، نئی دہلی میں سابق نائب وزیراعظم دیوی لال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یکجا ہوئے تھے۔ وہ اِس گروپ کے قائد اور لوک دل کے بانی تھے۔

TOPPOPULARRECENT