Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / جنرل باجوہ نے اٹاری۔ واگھا سرحد پر بلند ترین پرچم لہرایا

جنرل باجوہ نے اٹاری۔ واگھا سرحد پر بلند ترین پرچم لہرایا

لاہور ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کی خصوصیت یہ رہی کہ وہاں پہلی بار 400 فیٹ بلندی پر قومی پرچم لہرایا گیا جو جنوبی ایشیا میں اب تک کا بلند ترین ریکارڈ ہے ۔ اٹاری ۔ واگھا سرحد پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا جب کہ ہندوستان میں بھی 70 ویں یوم آزادی 15 اگست کو منائی جاتی ہے اور پاکستان و ہندوستان کے درمیان یوم آزادی منانے کے لیے صرف ایک دن کا فرق ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق 120×80 فیٹ پرچم پاکستان کی تاریخ کا بھی بلند ترین پرچم ہے ۔ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد کے قریب مذکورہ پرچم گذشتہ نصف شب کو لہرایا اور اس طرح 70 ویں یوم آزادی تقریبات کا عملاً آغاز کردیا ۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ 77 سال قبل پاکستان کے قیام کی قرار داد اسی شہر ( لاہور ) میں منظور کی گئی تھی اور بالاخر 14 اگست 1947 کو پاکستان کا وجود عمل میں آیا اور اس وقت رمضان المبارک کی 27 ویں شب یعنی شب قدر تھی جو ہمارے لیے یقینا نیک فال ثابت ہوئی ۔ آج ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور ملک کے تمام ادارے اپنی دمہ داریاں بخوبی نبھارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT