Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / جنرل بپن راوت کی وزیراعظم نیپال سے ملاقات

جنرل بپن راوت کی وزیراعظم نیپال سے ملاقات

کھٹمنڈو ۔ 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راؤت نے آج وزیراعظم نیپال شیربہادر دیوبا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے تین روزہ دورۂ نیپال کا اختتام کیا ۔ یاد رہے کہ جنرل راوت پیر کے روز نیپال پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے نیپالی ہم منصب راجندر چھیتری سے بھی ملاقات کی تھی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے نیپال کے ’’ یوم افواج‘‘ تقریبات میں بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی تھی جو حسن اتفاق سے نیپال کے اتحادکی 250ویں سالگرہ بھی تھی ۔ انہوں نے پوکھارا کا دورہ کرتے ہوئے نیپالی فوج کے ویسٹرن ڈیویژن ہیڈ کوارٹرس کے افسران سے بھی ملاقات کی تھی اور کھٹمنڈو میں نیپالی فوجیوں کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT