Tuesday , December 18 2018

جنرل راحیل شریف کا دورہ برطانیہ

اسلام آباد۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج تین روزہ دورۂ برطانیہ کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ برطانوی افواج کے علاوہ سیاسی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے علاقائی سکیورٹی کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے کل اسلام آباد میں کی گئی اہم بات چیت کے بعد جنرل راحیل شریف کا برطانیہ روانہ ہونا اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستانی افواج کے ترجمان میجر جنرل اسیم باجوا نے بھی جنرل راحیل شریف کے تین روزہ دورۂ برطانیہ کی توثیق کی۔ توقع کی جارہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اہم اقدامات بات چیت کا موضوع ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT