Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / جنرل راحیل شریف کی امریکہ آمد

جنرل راحیل شریف کی امریکہ آمد

واشنگٹن ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف آج پانچ روزہ خانگی دورہ پر امریکہ پہنچے۔ تاہم وہ اعلیٰ سطحی دفاعی عہدیداروں سے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں افغانستان میں قیام امن اور ہندوپاک تعلقات پر بات چیت انتہائی اہم موضوعات ہوں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ راحیل شریف ایک ایسے تشویشناک موقع پر امریکہ پہنچے ہیں جب اوباما انتظامیہ نے اپنی تمام تر توجہ خطرناک دولت اسلامیہ دہشت گرد گروپ کے خاتمہ پر مرکوز کر رکھی ہے۔ خصوصی طور پر جمعہ کے روز پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دولت اسلامیہ کا خاتمہ اب اوباما انتظامیہ کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔ پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوںمیں زائد از 120 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف کو امریکہ کا دورہ کرنے کیلئے امریکی حکومت نے مدعو نہیں کیا ہے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے خانگی دورہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT