Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / جنرل سکریٹری الفا انوپ چھیتیا ضمانت کے باوجود جیل میں قید

جنرل سکریٹری الفا انوپ چھیتیا ضمانت کے باوجود جیل میں قید

گوہاٹی۔/17ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے جنرل سکریٹری انوپ چھیتیا جنہیں حال ہی میں حکومت بنگلہ دیش نے ہندوستان کے حوالے کردیا تھا مقامی عدالت نے ٹاڈا کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے لیکن جیل میں ہی مقید محروس رہیں گے کیونکہ ان کیخلاف مقدمات زیر التواء ہیں۔خصوصی جج نے چھیتیا کو 5 لاکھ روپئے کے مچلکہ پر ضمانت دی ۔

 

ایرٹکٹس پر لیوی کا منصوبہ ملتوی
نئی دہلی ۔ 17 ۔ دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے آج آئندہ سال یکم جنوری سے اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی کرایوں ( ایر ٹکٹس ) پر 2 فیصد لیوی عائد کرنے کے منصوبہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ جب کہ شہری ہوا بازی پالیسی کا مسودہ وسط جنوری تک کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ وزارت شہری ہوا بازی کے ذرائع نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ وزارت فی الحال کابینہ میں پیش کرنے کیلئے ڈرافٹ نوٹ تیار کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT