جنرل موٹرس کینیڈین فیکٹری بند کردیگی؟ ہزاروں ورکرس کو خطرہ

مونٹریال ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنرل موٹرس (جی ایم) کینیڈا میں اپنی ایک فیکٹری کو بند کرنے کا اعلان کرنے والی ہے جس سے فیکٹری کے کم و بیش 3000 ملازمین کو اپنی برخاستگی کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ کینیڈین نیوز میڈیا سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے اس پلانٹ کو عالمی سطح پر دوبارہ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ ٹورنٹو سے 60 کیلو میٹر شمال مشرق میں واقع اوشاوا پلانٹ کی تعمیر 1953ء میں عمل میں آئی تھی۔ مینوفکچرر کی ویب سائیٹ سے یہ معلومات حاصل کی گئی جبکہ موجودہ طور پر کمپنی میں 2800 ملازمین برسرکار ہیں جہاں شیورلیٹ اور جی ایم سی پک اپ کے کل پُرزوں کو جوڑا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امپالا اور کیڈیلاک XTS سیڈان جیسی مہنگی ترین کاریں بھی تیار کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر اوشاوا کے میئر جان ہنری نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ جنرل موٹرس اپنی فیکٹری بند کررہی ہے۔ کاش! یہ ایک افواہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد، دو بھائی اور ایک بہن نے نہ صرف ماضی میں بلکہ اب بھی جنرل موٹرس پلانٹ میں کام کررہے ہیں جبکہ میں خود بھی وہاں ایک کنٹراکٹر کی حیثیت سے کام کرچکا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT