Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / جنرل مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے کا میٹرو ٹرین پراجکٹ کا جائزہ

جنرل مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے کا میٹرو ٹرین پراجکٹ کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جنرل مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے مسٹر پی کے سریواستوا نے آج یہاں حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا جائزہ لینے کے لیے ناگول میٹرو ریل ڈپو کا دورہ کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے میٹرو ریل میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے ساتھ میٹرو ریل میں سفر کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل آپریشن ہب کے بشمول

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جنرل مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے مسٹر پی کے سریواستوا نے آج یہاں حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کا جائزہ لینے کے لیے ناگول میٹرو ریل ڈپو کا دورہ کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے میٹرو ریل میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے ساتھ میٹرو ریل میں سفر کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل آپریشن ہب کے بشمول ٹریفک کنٹرول سنٹر اور ایک منٹیننس ڈپوز اور دیگر امور پر معلومات حاصل کیں ۔ قبل ازیں وہ ناگول میٹرو ریل اسٹیشن کا جائزہ لینے کے لیے پہونچے تو ایل اینڈ ٹی کے عہدیداروں نے انہیں اسٹیشن پر فراہم کی جانے والی سہولتوں سے مفصل طور پر واقف کروایا ۔ جنرل مینجر ساوتھ سنٹرل ریلوے میٹرو ٹرین کے ذریعہ ناگول تا مٹوگوڑہ سفر کیا اور پھر اسی ٹرین کے ذریعہ واپس ہوئے ۔ جس کے بعد انہوں نے میٹرو ریل ٹکنالوجی کا استعمال ، کوچس اور مسافرین کو فراہم کی جانے والی سہولتیں ، کیاب ڈرائیونگ ، سگنلنگ نظام ، برقی کام اور دیگر انفراسٹرکچر سے متعلق آگہی حاصل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT