Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / جنوبی آفریقہ میں ہندوستانی قونصل جنرل کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنالیا

جنوبی آفریقہ میں ہندوستانی قونصل جنرل کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنالیا

نئی دہلی /جوہانسبرگ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈربن میں ہندوستانی قونصل جنرل کے ارکان خاندان پر ڈاکوؤںنے حملہ کرتے ہوئے انہیں سرکاری رہائش گاہ پر کچھ کیلئے یرغمال بنالیا تھا ۔ حکومت ہند نے یہ مسئلہ جنوبی آفریقہ کے حکام سے رجوع کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ قونصل جنرل ششانک وکرم کے شمول ان کے 5 سالہ لڑکے ، گھریلو اسٹاف اور دورہ کنندہ ٹیچر کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر یرغمال بنالیا ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ توقع ہے کہ گھر میں گھسنے والوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ وزیر امور خارجہ سشما سواراج نے قونصل جنرل سے ربط قائم کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں ۔ ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر داخلہ گیٹ کوڈھکیل کر گھر تک رسائی حاصل کرلی تھی ۔ وکرم کے ارکان خاندان اس وقت محفوظ لیکن صدمہ سے دوچار ہیں ۔ اس واقعہ میں کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہونچا ۔ گھریلو ملازم کا سیل فون چھین لیا گیا تھا اور توقع ہے کہ اس سے حملہ آوروں کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی ۔

TOPPOPULARRECENT