Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی آفریقہ میں ہندوستانی ٹیم کو زیادہ دیر نہانے پر پابندی

جنوبی آفریقہ میں ہندوستانی ٹیم کو زیادہ دیر نہانے پر پابندی

کیپ ٹاؤن ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)دورہ جنوبی آفریقہ پرموجود ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر 2 منٹ سے زیادہ نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا کی اطلاع کے مطابق کیپ ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت کے باعث ہندوستانی کھلاڑیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جو یکم جنوری 2018 سے نافذ العمل ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو کیپ ٹاؤن میں جب کھلاڑی شام کو ہوٹل پہنچے تو کھلاڑیوں کو پانی کی قلت سے آگاہ کیا گیا اور ساتھ ہی باضابطہ طورپریہ درخواست کی گئی کہ نہائیں تو بس 2 منٹ کا وقت واش روم میں لگائیں اس سے زیادہ نہیں۔ذرائع کے مطابق کیپ ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت کے باعث وہاں کے رہائشی پانی کی مخصوص مقدار استعمال کرنے کے پہلے سے پابند ہیں۔ اس پابندی کے تحت ہر گھرانہ 10 ہزار 500 لیٹر ماہانہ یا 87 لیٹر فی شخص روزانہ پانی استعمال کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT