Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی آفریقہ 335 رنز پر آؤٹ ، ہندوستان کا بہتر مظاہرہ

جنوبی آفریقہ 335 رنز پر آؤٹ ، ہندوستان کا بہتر مظاہرہ

سینچورین۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بولروں نے آج یہاں رواں دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن جنوبی آفریقی ٹیم کو پہلی اننگز میں 335 رنز تک محدود رکھا، حالانکہ کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین کپتان فاف ڈوپلیسی اور اسپنر کیشو مہاراج نے دن کا پُراعتماد آغاز کیا تھا۔ اس موقع پر محمد سمیع نے مہاراج کو آؤٹ کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستان کو دن کی پہلی وکٹ دلوائی بلکہ اپنے کریر میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلی۔ ایشانت شرما کی بولنگ پر بولڈ ہونے سے قبل کپتان ڈوپلیسی نے 63 رنز اسکور کئے۔ رباڈا نے 11 رنز، مرنی مرکل نے 6 رنز، نیکیڈی نے ایک رن کا تعاون دیا۔ روی چندرن اشون سینچورین میں کسی اسپنر کی جانب سے پہلی اننگز میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام درج کیا جیسا کہ انہوں نے 113 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایشانت شرما 46 رنز دے کر 3 وکٹس لینے میں کامیاب رہے۔ ہندوستانی اننگز کا آغاز رہا جیسا کہ دھون کے مقام پر ٹیم میں شامل کئے گئے کے ایل راہول 10 رنز بناکر مرنی مرکل کی بولنگ پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے جبکہ اسی انفرادی اسکور پر چیٹیشور پجارا بھی رن آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں مرلی وجئے اور کپتان ویراٹ کوہلی نے تیسری وکٹ کیلئے اسکور کو 107 رنز تک پہنچاتے ہوئے ابتدائی نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر مہاراج نے وجئے کو وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کرتے ہوئے اس پارٹنرشپ کو توڑا۔ تادم ِ تحریر کوہلی 85 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 55 اور روہت شرما 16 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر بیٹنگ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT