Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ بورڈ کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

جنوبی افریقہ بورڈ کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

جوہانسبرگ۔3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ ساؤتھ افریقہ ( سی ایس اے) نے اپنے کھلاڑیوں اے بی ڈی ویلئرس ‘ ہاشم آملہ اور عمران طاہر کو آئی سی سی کی ونڈے ٹیم میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اے بی ڈی ویلئرس کو آئی سی سی کی جانب سے معلنہ 2015ء ونڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ‘ جب کہ 2012ء میں صرف ایک مرتبہ وہ ٹیم میںجگہ نہیں بناپائے تھے ۔ نیز گذشتہ پانچ برسوں کے دوران وہ چوتھی مرتبہ آئی سی سی ونڈے ٹیم کے رکن بنے ہیں ۔ آملہ کو 2013میں بھی ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ طاہر پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ونڈے ٹیم میں شامل ہوئے ہیں ۔
ہندوستان کے جواب کا
ہنوز انتظار : پی سی بی
کراچی۔3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیرمین شہریار خان نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ باہمی سیریز کے متعلق ہنوز قطعی فیصلہ نہیںہوپایا ہے ۔ شہریار نے لاہور میںمیڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم بی سی سی آئی کے جواب کا ہنوز انتظار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT