Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / جنوبی افریقہ میں زلزلہ ایک شخص ہلاک

جنوبی افریقہ میں زلزلہ ایک شخص ہلاک

جوہانسبرگ 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ اور دیگر علاقوں میں آج زلزلہ کا ایک جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے کئی عمارتیں دہل گئیں۔ اطلاع ملی ہے کہ اس زلزلہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے اور تین دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ طبی عملہ نے یہ اطلاع دی ۔ کہا گیا ہے کہ زلزلہ کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مبدا جوہانسبرگ سے 170

جوہانسبرگ 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ اور دیگر علاقوں میں آج زلزلہ کا ایک جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے کئی عمارتیں دہل گئیں۔ اطلاع ملی ہے کہ اس زلزلہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے اور تین دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ طبی عملہ نے یہ اطلاع دی ۔ کہا گیا ہے کہ زلزلہ کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مبدا جوہانسبرگ سے 170 کیلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا ۔ ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ زلزلہ کے نتیجہ میں ایک عمارت کی دیوار اس پر منہدم ہوگئی ۔ ایمرجنسی خدمات کے ترجمان ورنر ورماک نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ تین افراد ایک ٹریننگ سنٹر میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان پر ٹریننگ سنٹر کی دیوار آ گری تھی تاہم انہیں زیادہ شدید زخم نہیں آئے ہیں۔

ناٹو سپاہیوں پر فوجی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ :‘ 1 ہلاک 15 زخمی
کابل 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک شخص نے ایک فوجی کیمپ میں بیرونی افواج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ناٹو افواج کا کم از کم ایک سپاہی ہلاک اور دوسرے 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام نے یہ بات بتائی اور کہا کہ زخمیوں میں جرمنی کے بریگیڈئیر جنرل بھی شامل ہیں۔ اس حملہ کی تفصیلات کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا ہے ۔ جنرل محمد ظہیر عظیمی نے جو افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان ہیں بتایا کہ ایک دہشت گرد نے فوجی یونیفارم ذیب تن کرتے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ کردی ہے ۔ اس کا نشانہ مقامی اور بین الاقوامی فوج تھی اور اس فائرنگ میں ناٹو کا ایک سپاہی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT