Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / جنوبی افریقہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، کئی کانکن لاپتہ

جنوبی افریقہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، کئی کانکن لاپتہ

جوہانسبرگ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ افریقہ میں سونے کی ایک کان میں حادثے کے بعد متعدد کان کن لاپتہ ہوگئے ہیں۔کانکنوں کی یونین کے ایک ترجمان مانزینی زونگو کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح پومالانگا نامی صوبہ میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہانسبرگ سے 360 کلومیٹر مشرق میں باربرٹن کے مقام پر واقع ماکونجوان نامی کان اچانک دھماکے سے بیٹھ گئی۔ اے ایم سی یو نامی یونین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت 115 کانکن کان میں موجود تھے اور تاحال واضح نہیں کہ اس حادثے کی وجہ کیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔اب تک 49 کان کنوں کو نکالا جا چکا ہے جو کہ معمولی زخمی ہیں۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں دنیا کی سب سے گہری اور خطرناک کانیں پائی جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT