Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ نے انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کو 115رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کو 115رنز سے شکست دیدی

LEICESTER, ENGLAND - JULY 08: South Africa take a selfie afetr beating India during the ICC Women's World Cup 2017 match between South Africa and India at Grace Road on July 8, 2017 in Leicester, England. (Photo by Matthew Lewis-IDI/IDI via Getty Images )

46 اوورز میں محض 158 رنز بنا کر ڈھیر ، وراٹ والی غلطی کر بیٹھی متالی، ٹاس کے بعد ہی طے ہو گئی تھی ہار
نئی دہلی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ویمن کرکٹ ٹیم ہفتہ کو گریس روڈ میدان پر جنوبی افریقہ سے 115 رنز سے ہار گئی۔ جنوبی افریقہ سے ملے 274 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 46 اوورز میں محض 158 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ دیکھا جائے تو متالی نے وہی غلطی دہرائی جو وراٹ نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان کو پاکستان سے 180 رن کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بیٹنگ کا انتخاب اس لئے بھی متالی کے لئے ٹھیک ہوتی، کیونکہ وہ خود بھی فارم میں تھیں۔ لیکن جب بڑا ٹارگیٹ حاصل کرنے کے بعد خراب شروعات ملی تو خود بھی دباؤ میں آگئیں اور بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئیں۔ کپتان کے فیل ہوتے ہی ٹیم کا حوصلہ پست ہونا طے ہو گیا تھا۔۔ ویسا ہی ہوا بھی۔ بیٹنگ چنتی تو اتنا پریشر نہیں ہوتا۔اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے۔اگرچہ ہندوستانی ٹیم اس شکست کے باوجود پانچ میچوں میں چار جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر رہتا ہے۔ اگر یہ میچ جیت جاتی تو ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جاتی، لیکن شکست کے بعد اب ٹیم انڈیا کو اگلے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا۔ مقابلے میں پرتیبھا شرما (111 بال، 5 چوکے اور 60 رن) اور جھولن گوسوامی (79 بال، 6 چوکے اور ناٹ آؤٹ 43 رن) ہی جدوجہد کر سکیں۔وراٹ کوہلی کی ٹیم اپنے تمام میچ جیت کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی تھی۔ 18 جون کو فائنل مقابلہ اوول میں پاکستان سے تھی۔ وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ میدان بیٹنگ کو سپورٹ کر رہی تھی اور ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ ہمیشہ سے ہی مضبوط ترین کڑی رہی ہے۔ بس یہیں سے داؤ الٹا پڑ گیا۔ پاکستان نے فخر زماں (114) کی سنچری کے بدولت 338/4 رنز بنا ڈالے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 158 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT