Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ ویلنگٹن ٹسٹ میں 8 وکٹوں سے فاتح

جنوبی افریقہ ویلنگٹن ٹسٹ میں 8 وکٹوں سے فاتح

ویلنگٹن  ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کو اسی کی سر زمین پر شکست ہوگئی  کیونکہ جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن ٹسٹ 8 وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔  ویلنگٹن ٹسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا جہاں جنوبی افریقہ نے میزبان نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ مہمان ٹیم  نے 81 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ نیوزی لینڈ  نے پہلی اننگز میں 268 اور دوسری میں 171 رنز بنائے ، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 359 کا اسکور بناکر قیمتی سبقت حاصل کی تھی۔ کیسو مہاراجہ نے اپنے کریر کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20.2 اوورس میں 40 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں مقابلہ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ، پہلا ٹسٹ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا جبکہ تیسرا اور آخری ٹسٹ 25 مارچ سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT